نبی کریمؐ کی شان اقدس میں کوئی گستاخی قبول نہیں، علامہ اورنگزیب

27

58کراچی(صباح نیوز)مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے مرکزاہلسنّت میں جشن آزادی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف دنیاامن امن کی دہائی دیتی پھررہی ہے اوراس کیلیے عالمی سطح پرمختلف تقریبات کاانعقادبھی زوروں پر ہیں، ایسے حالات میں ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دنیاکی سب سے مقدس ترین ہستی محسن انسانیت نبی آخرالزماں حضرت محمدعربیؐ کی شان اقدس کی گستاخی پرمبنی خاکوں کی اشاعت کااعلان امن عالم کوتہہ وبالاکرنے کی خطرناک سازش اورناقابل برداشت فعل ہے،مسلمانان عالم ایسی کوئی بھی سازش کسی بھی صورت برداشت نہیں کرے گی،اس حساس مسئلے پراقوام متحدہ،اوآئی سی اورحکومت پاکستان فوری طورپرایکشن لیتے ہوئے اس
گستاخانہ فعل کی روک تھام کیلیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں۔اہلسنّت والجماعت پاکستان کبھی بھی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کرے گی،اس موقع پرقائدین اہلسنّت نے 14 اگست کوجشن آزادی شایان شان منانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں ملک بھرمیں محافل،جلسے اورپروگرامات منعقداوراسلام پاکستان ’’یلیاں نکالی جائیں گی ‘‘جن میں آزادی کے ہیرؤں اورشہداپاکستان کوخراج عقیدت پیش کیے جائیں۔
اورنگزیب

Print Friendly, PDF & Email
حصہ