انتخابی دھاندلی نے ووٹ بینک کودھچکالگایا‘سنی تحریک

27

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جشن آزادی شایان شان منانے کیلیے عوام نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،گھر گھر سبز ہلالی پرچم لہرارہے ہیں ،گلی ،محلے سبزہلالی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجے ہوئے ہیں ،پاکستان ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے اعظیم نعمت ہے یوم آزادی مناکر اللہ عزوجل کا شکرانہ ادا کرینگے الیکشن میں دھاندلی اور نتائج تبدیلی اور ہمارے ووٹ بینک کو دھچکالگانے پرشدید تحفظات ہیں ،کارکنان عوام میں جاکر عوامی مسائل کے حل اور خدمت کو شعار بنائیں،پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچانے کیلیے بھی بانیان پاکستان کی
اولادیں کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر جشن آزادی کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، پاکستان ہمارے اسلاف کی گرانقدر قربانیوں کا ثمر ہے ،کارکنان یوم آزادی پر پرچم کشائی کیک کٹنگ،سمینار اور ریلیوں کا انعقاد کریں ،دہشتگردی کو سپورٹ کرنیوالوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں پاکستان مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
سنی تحریک

Print Friendly, PDF & Email
حصہ