بھینس کالونی لانڈھی میں رہزنی کی بڑھتی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے،عبدالجمیل

21

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر عبدالجمیل خان نے بھینس کالونی لانڈھی میں رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی میں روزانہ آٹھ سے زائد وارداتیں ہورہی ہیں۔ بڑی بڑی بندوقوں سے مسلحلوٹ مار کرنے والے کھلے عام دندنارہے ہیں۔مویشی منڈی کے بیوپاریوں اور گوالوں کو لوٹا جا رہا ہے
۔علاقے کے عوام لوٹ مار سے تنگ آگئے ہیں اورمغرب کے بعد گھروں سے نکلنے سے اجتناب برت رہے ہیں ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ عیدالالضحی کی آمد کے ساتھ ہی پورے شہر میں جرائم پیشہ عناصر متحرک ہوگئے ہیں اور کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے ۔گزشتہ پانچ سال سے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے اور شہر میں بڑی حد تک بڑے جرائم کا خاتمہ بھی ہوگیا تھا لیکن گزشتہ دو ماہ سے رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال کیا جائے۔
عبدالجمیل خان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ