سیکولرطبقہ پاکستان کی اساس منہدم کرناچاہتاہے،مزمل ہاشمی

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں ’’تکمیل پاکستان کارواں‘‘ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شہر بھر میں سیمینار اور پروگرامات کے انعقاد کا سلسلہ تیز کردیا گیا، جس میں طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں، مسجدوں، بازاروں اور چوک چوراہوں پر ہینڈ بل کی تقسیم اور پوسٹر کی تنصیب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے۔ سیکولر طبقہ نظریہ پاکستان پر حملہ آور ہوکر پاکستان کی اساس کو منہدم کرنا چاہتا ہے۔ نظریہ قوم کے عروج و زوال میں
بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں اپنی نظریاتی پہچان برقرار رکھنا ہوگی۔ ملی مسلم لیگ اسی مقصد کے تحت احیائے نظریہ پاکستان مہم چلا رہی ہے۔ ملک میں انتشار کے خاتمے کی خاطر عوام بھی نظریہ پاکستان کے احیاء کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن اس عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ پاکستان کا قیام زمین کا ٹکڑا حاصل کرنا نہیں بلکہ اسلامی نظریاتی ملک کا قیام تھا۔ اسلامیان پاکستان کو اپنی نظریاتی پہچان برقرار رکھتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو سفاری پارک سے مزار قائد تک تکمیل پاکستان کارواں اس بات کا اظہار کرے گا کہ پاکستانی قوم نے اپنی نظریاتی پہچان فراموش نہیں کی۔ عوام اب بھی پاکستان کو اسلامی نظریاتی ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزمل ہاشمی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ