سائٹ ٹاؤن سے لیاری گینگ وار کامدفون اسلحہ برآمد

17

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں بدامنی اور دہشت گردی کے لیے لیاری گینگ وار کا زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ پکڑا گیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز ( سندھ ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سائٹ ٹاون پاک کالونی کے علاقے نئی آباد ی میں کارواوئی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ گولیاں برآمد کر لی، پکڑے گئے اسلحے میں 2 عدد 12بور رپیٹر (پمپ ایکشن ) ، ایک عدد 30بور مشین گن بمعہ 2عدد میگزین ، ایک عدد 9ایم ایم پستول بمعہ ایک عدد میگزین اور 4گولیاں ، 3عدد 30بور پستول بمعہ عدد میگزین اور 12عدد گولیاں تحویل میں لی گئیں ، خفیہ معلوما ت کے مطابق یہ اسلحہ گینگ وار کے شر پسندوں عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کرنا تھا ، عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت
گردی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سر گرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101یا رینجرز مدگار واٹس ایپ نمبر 03162369996پر کال یاایس ایم ایس کے ذریعے دیں ، اطلاع دینے والے شخص کا نام اور ایڈریس صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔
شہرمیں بدامنی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.