مستونگ خودکش دھماکے کاماسٹر مائنڈ کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا

26

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مستونگ خودکش دھماکے کاماسٹر مائنڈ کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا۔سی ٹی ڈی کے مطابق تحقیقات کے دوران بڑے انکشاف سامنے آئے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ مستونگ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کوئی اور نہیں بلکہ پولیس کی سیکورٹی زون ٹو سے برخاست ہونیوالا اہلکار داؤد محسود تھا، جو کہ مختلف تھانوں میں بھی تعینات رہا۔داؤد محسود افغانستان سے داعش کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم دہشت گردوں کو افغانستان بھی فرار کرواتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی تو داؤد محسود فرار ہوچکا تھا۔سی ٹی ڈی نے مستونگ دھماکا کرنیوالے خود کش حملہ آور کے باپ اوربھائی کو بنارس سے گرفتار کیا۔ جن کی نشاندہی پر دو دہشت گرد منگھوپیر سے پکڑے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ