کار لفٹر گروہ کے 2کارندے گرفتار

30

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 کار لفٹر گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے موٹر سائیکل اور کار لفٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، اے سی ایل
سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے 2کارندوں عبداللہ مگسی اورغلام حسین چانڈیو کو گرفتار کرلیا، اے سی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم متعددمقدمات میں اے سی ایل سی پولیس مطلوب تھے، کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی اور چوری کی گئیں 2 گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کار لفٹر

Print Friendly, PDF & Email
حصہ