اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام شجرکاری مہم

26

کراچی(صباح نیوز)اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام جشن یوم آزادی کی مناسبت سے شجرکاری مہم کا آغاز معروف صنعتکار و سماجی رہنما حنید لاکھانی اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج
کریں گے۔ اقرا یونیورسٹی کے زیراہتمام جشن یوم آزادی کی مناسبت سے شجرکاری مہم کا آغاز 13اگست کو صبح 8:30 بجے بمقام یونیورسٹی روڈ سے ہوگا۔ معروف صنعتکار و سماجی رہنما حنید لاکھانی اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج مہم کا افتتاح کرینگے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، ڈائریکٹر گلشن کیمپس ڈاکٹر امتیاز عارف اور دیگر اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ ڈاکٹر امتیاز عارف کے مطابق شدید گرمی، سیلاب و طوفان سے بچاؤ کے لیے شجرکاری ناگزیر ہوگئی ہے، حالیہ گرمی کی شدید لہر کی ایک بڑی وجہ درختوں کا بے دریغ کٹاؤ ہے۔ ہمیں ملک بھر بالخصوص شہر قائد میں درختوں کے کٹاؤ کے عمل کو روکنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اگر آج ہم اس کے لیے کام کریں گے تو ہماری آنے والی نسلیں اس سے استفادہ کریں گے۔
شجرکاری مہم

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.