18سالہ مغویہ رمشاکامقدمہ والد کی مدعیت میں درج

31

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گذری میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق حبیب نامی شخص نے تھانے میں درخواست دی تھی کہ اس کی بیٹی 18 سالہ رمشا کو اغوا کر لیا گیا ہے اور وہ اکثر اپنی دوست مصباح کے ساتھ پارٹیز میں جاتی تھی جبکہ مصباح کا زمزمہ میں بوتیک ہے، درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست کورمشا مصباح کے ساتھ گئی تھی جس کے بعد
سے وہ لاپتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ مغویہ لڑکی نے کورٹ میرج کرلی ہے، تاہم اس کی تصدیق اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمے کے متن میں مدعی نے کہا کہ مصباح نے ہمیں بتایا رمشا اس کے پاس نہیں آئی ہے،مصباح نے اطمینان دلایا تھا کہ رمشا گھر واپس آجائے گی، 4 روز گزرجانے کے بعد بھی رمشا گھر نہیں آئی ہے،میری بیٹی رمشا کو اسکی دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا ہے۔
مغویہ/مقدمہ درج

Print Friendly, PDF & Email
حصہ