مہران ٹاؤن کے خالی پلاٹ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

14

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہران ٹاؤن کے خالی پلاٹ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی ۔متوفی نشے کا عادی بتایا جاتاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع دارلعلوم کے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے لاش کوجناح اسپتال منتقل کردیا پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 25سال کے قریب ہے اور شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی
ہے ، متوفی نشے کا عادی تھاتاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی درست وجہ معلوم ہو سکے گی،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی ہے۔
لاش برآمد

Print Friendly, PDF & Email
حصہ