نعیم الحق صدر مملکت بننے کے خواہاں

114

لاہور (آئی این پی) معروف سینئر صحافی و کالم نویس ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق صدر پاکستان بننے کے خواہشمند ہیں۔ ہفتے کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اس خواہش کا اظہار پارٹی چیئرمین عمران خان سے بھی کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ