۔15 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل ہوگا، ایجنڈاجاری

161

اسلام آباد(صباح نیوز)15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا ایجنڈاجاری کردیا گیا ۔اجلاس کل (پیرکو)10بجے صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر سردار ایاز صادق ی صدارت میں ہوگا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد ارکان کا حلف بھی ہوگا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نومنتخب ارکان سے حلفلیں گے کیونکہ سردار ایاز صادق بھی دوبارہ رکن منتخب ہوئے ہیں ۔وہ بھی حلف اٹھائیں گے اور سینئررکن سردار ایاز صادق سے رکنیت کا حلف لیں گے ۔بعدازاں اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی دن 12 بجے تک جمع ہوں گے ۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو ہوگا۔وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 16 اگست دن 2 بجے تک جمع ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب اگلے روز 17 اگست کو ہوگا۔ وزارتِ عظمی کا حلف اٹھانے کی تاریخ 18 اگست مقرر کی گئی ہے۔نومنتخب وزیراعظم سے صدر پاکستان حلف لیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ