الیکشن کمیشن کا خواتین اور اقلیتوں کے کامیاب امیدواروں کا اعلان 

206

اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کو خواتین کی قومی اسمبلی میں 60 مخصوص نشستوں میں سے 28 نشستیں حاصل ہوئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو 16 جبکہ پیپلز پارٹی کو 9 نشستیں ملی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق متحدہ مجلس عمل کو2، ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جی ڈی اے اور ق لیگ کو خواتین کی ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کیِ 6ِ6مخصوص نشستوں پر جاری کیے گئے تناسب سے تحریک انصاف کو 33 ،ن لیگ 30، ق لیگ 2 اور پیپلز پارٹی کو ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 17 ، پی ٹی آئی 5، ایم کیو ایم 4، جی ڈی اے 2 اور تحریک لبیک کو ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو 15.60، متحدہ مجلس عمل 2.36، اے این پی1.65، مسلم لیگ ن 1.18، پیپلز پارٹی0.95 فیصد حصہ ملا ہے۔بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی کو 4، ایم ایم اے اور بی این پی کو2،2 جبکہ پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے مختص 10 نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو2،2، متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔ مخصوص نشستوں کے بعد تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں158 ، مسلم لیگ ن کو 82، پیپلز پارٹی کو 53، مسلم لیگ ق کو 5، ایم ایم اے 15، ایم کیو ایم کو 7 ، بلوچستان عوامی پارٹی کو 5، بلوچستان نیشنل پارٹی کو 4 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ