۔119 سابق ارکان سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرالیے گئے

61

اسلام آباد (صباح نیوز) وفا قی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ 2 روزہ آپریشن کے بعد 119 سابق ارکان پارلیمنٹ سے پارلیمنٹ لاجز کی رہا ئش گاہیں خالی کروالی ہیں، 38 رہائیشیوں کے لاجز کا تالے توڑ کر قبضہ حاصل کیا گیا، 79 ارکان پارلیمنٹ نے رضاکارانہ رہائش گاہیں خالی کیں جبکہ 2 ارکان نے نئے الاٹیوں سے رہائیش گاہیں خالی کرنے کے لیے 3 دن کا وقت مانگ لیا ہے۔ ہفتے کو سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ فہیم بادشاہ کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر رمضان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار جونیجو نے اپنی ٹیم کے ساتھ پارلیمنٹ لاجز پر قابض 119 افراد کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا ہے، مذکورہ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو نے نمائندگی کی۔ دوران آپر یشن کو ئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم گزشتہ روز کے آپریشن میں اس وقت دلچسپ صورتحا ل پیدا ہو گئی جب سابق ممبر قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما عبدالوسیم کے لاج کے تالے تو ڑنے کے بعد ان کی الماری سے جئے الطاف حسین کے پوسٹر، بینرز اور اسٹیکرز برآمد ہوئے جس کی وڈیو اور تصویر بنانے سے افسران نے اہلکا روں کو منع کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ