ہمارے مقابلے میںیکجا کٹھ پتلیوں کو عوام نے شکست دیدی،بلاول

116

کراچی(صباح نیوز)2018ء کے عام انتخابات میں عوام نے ہمارے مقابلے میں اکٹھی کی گئی کٹھ پتلیوں کوشکست دی۔ کٹھ پتلیوں کا ایک دوسرا گروپ وفاقی حکومت میں بھی شامل کیا جارہاہے ۔انکے کھوکھلے پن کو عوام کے سامنے بے نقاب اور انکا راستہ بھی روکیں گے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پی پی کے نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنالیں، سندھ کے عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے نئی حکومت پینے کے صاف پانی ، صحت کی سہولیات کواپنی ترجیحات میں شامل کرے، کسی کوعوام کی خدمت کا موقع ملا ہے تو اسے اپنے منصب کا اہل ثابت کرنا ہوگا۔ بلاول نے کہا کہ وہ سندھ حکومت اور اراکین سندھ اسمبلی کی کارکردگی پر نگاہ رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے گورننس بہترکرنے کے لیے کام کرنے کا عزم کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.