اہم شخصیات کی جعلی وڈیوزبنانے والے کیخلاف مقدمہ درج

75

اسلام آباد(آن لائن)ایف آئی اے نے اہم شخصیات کی جعلی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے انہیں بلیک میل کرنے والے شخص ناصر علی تنولی کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے۔ملزم ناصر علی تنولی سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ بنا کر اہم شخصیات کی تذلیل پر مبنی مواد اپ لوڈ کرتا ہے اور بعد ازاں ان شخصیات کو ٹیلی فون کرکے جان چھڑانے کے لیے رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔اس پرمتعدد افراد نے پولیس اور ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے۔تازہ ترین واقعے میں ملزم نے سینیٹر طلحہ محمود کے ایک قریبی سے رقم کا تقاضا کیا جسے تسلیم نہ کیے جانے پر اس نے سوشل میڈیا پر اے این ایف سے متعلق ایک جعلی وڈیو شیئر کردی۔وڈیو میں بتایاگیاکہ سینیٹر طلحہ محمود ممنوعہ کیمیکل کا کاروبار کرتے ہیں اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ان کا ٹرک پکڑ لیا ہے۔اے این ایف نے اس وڈیو کو شرانگیز قرار دیتے ہوئے تردید جاری کی۔ ملزم نے سینیٹر طلحہ محمودپرایک اور وڈیو شیئر کی جس میں وہ ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو نقد رقوم دے رہے ہیں۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم مانسہرہ روانہ کی جارہی ہے۔اہل علاقہ کے مطابق ملزم ناصر علی خود کو سوشل میڈیا کا صحافی کہتا ہے اورابھی چند روز قبل وہ ایک ایسے ہی کیس میں4ماہ کی جیل بھگت کر رہا ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ