انٹر پول نے ندیم نصرت کی گرفتاری کیلیے ریڈ وارنٹ جاری کردیے 

78

اسلام آباد(آئی این پی)انٹر پول نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے، ندیم نصرت کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں،ملزم کے ریڈوارنٹ محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر جاری کیے گئے۔ ندیم نصرت کے خلاف کراچی میں مختلف مقدمات درج ہیں اور وہ مقامی عدالتوں کو مطلوب ہیں، ملزم کو عدالتوں نے اشتہاری قرار دے کر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، ملزم کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے ریڈ وارنٹ کا کیس وزارت داخلہ کو بھجوایا تھا ،وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے ملزم ندیم نصرت کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے انٹرپول کو درخواست دی تھی۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے پاکستان کی درخواست پر ندیم نصرت کے ریڈوارنٹ جاری کر دیے ہیں،ملزم کافی عرصے سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہے لیکن تاحال انٹرپول گرفتاری عمل میں نہیں لاسکا، ملزم کی گرفتاری کے بعد اسے پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ