گلگت اوردالبندین کے واقعات کھلی دہشت گردی ہے ، معراج الہدیٰ 

46

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چوکی اور دالبندین بلوچستان میں خود کش حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں شہید پولیس اہلکاروں کے درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا حالیہ واقعات کھلی دہشت گردی ہیں۔ جس میں بیرون ملک کے خفیہ ہاتھ ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتاکیونکہ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان میں امن و ترقی نہیں چاہتی۔ خصوصاایسے موقع پر دہشت گردی کے واقعات جب ملک میں یوم آزادی کی تیاریاں بھرپور جوش و خروش سے جاری ہیں۔ ڈیرہ اسمعیٰل خان ، گلگت و دالبندین واقعات دشمن قوتوں کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے مگر عوام اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی وحکومتی اداروں کی پالیسی سے اختلاف اپنی جگہ پر مگر ملکی سالمیت اور نظریہ پاکستان کی حفاظت کیلیے پوری قوم متحد ہے۔ صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.