کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، نصف کراچی بجلی سے محروم

204

کراچی: روشنیوں کے شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث آدھے سے زائد شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں رات گئے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث گلستان جوہر بلاک 5، 8، 19، 20، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال 13 ڈی، ڈیفنس فیز ٹو، کلفٹن بلاک فائیو، گارڈن، کھارادر، سولجر بازار، طارق روڈ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

متاثرہ علاقوں میں ناظم آباد، صدر، بہادرآباد، کلفٹن، کورنگی، لانڈھی، گلشن عمیر، ریس کورس اور اطراف کے علاقے بھی شامل ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کو مکمل بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے اور بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کی جاچکی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے صارفین سے تعاون کی درخواست بھی کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ