پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

72

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم ذوالحجہ 13 اگست اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مرکزی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے بعد چیئرمین ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند گزشتہ رات 2 بج کر59 منٹ پر پیدا ہوگیا تھا اور غروب آفتاب تک چاند کی عمر 28 گھنٹے 18منٹ تھی، چاند غروب آفتاب کے بعد 56 منٹ تک افک پر موجود رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.