امیرالبحر کا شمال بندر میں مورچوں کا دورہ‘ جوانوں سے ملاقاتیں

81
کراچی، نیول چیف ایڈمرل ظفر عباسی کو فارورڈ پوسٹ کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
کراچی، نیول چیف ایڈمرل ظفر عباسی کو فارورڈ پوسٹ کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے

کوئٹہ‘اسلام آباد (صباح نیوز‘اے پی پی)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے ملکی دفاع کے جذبے کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود کو شمال بندر میں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک میرینز کے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنرل الیکشن میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شرکت اور کردار کی بھی تعریف کی۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی جہاز’’کشمیر ‘‘13اگست کو4 روزہ خیر سگالی
دورے پر کولمبو ائرپورٹ پہنچے گا۔کولمبو میں قیام کے دوران پی ایم ایس ایس کشمیر کے افسران و اہلکار سری لنکن نیوی کے ساتھ مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔دونوں ممالک زیادہ محفوظ اور ساز گار میری ٹائم ماحول کے لیے پر عزم ہیں جو علاقائی امن و استحکام اور ہم آہنگی کے لیے ضروری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ