عمران کان 18اگست کو وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے، اسد قیصر قومی اسمبلی چودھری سرور گورنر پنجاب نامزد

107

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چودھری سرور کو گورنر پنجاب اور چودھری پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کر دیا۔ بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نیکہا ہیکہپارٹی اجلاس میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اسد قیصرکوتحریک انصاف کا امیدوارنامزد کیا گیا ہے جبکہ چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے لیے نامزد کیا گی اہے۔انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر رہے اور تمام روایات سے واقف ہیں‘ انہوں نے تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چودھری سرور گورنر رہ چکے ہیں، وہ پنجاب کی سیاست جانتے ہیں اور گورنر کے آئینی کردار سے واقف ہیں‘ پنجاب میں لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور اعتماد کیا اور آج پنجاب میں ہماری جماعت کو واضح اکثریت حاصل ہوچکی ہے اور پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ13اگست کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تمام اتحادی جماعتوں سمیت پارٹی اراکین اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے جس میںآئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت بھی ہو گی اور اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے‘ ایم کیو ایم نے ہمارے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کیحمایت کرنے پر مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ اور متحدہ قومی موومنٹپاکستانسمیت تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سربراہ جام کمال سے ہماری اچھی بات چیت ہوئی اور ان کے اتحادیوں سے بھی مذاکرات ہوئے‘ کراچی میں پیر پگارا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کی قیادت سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر جی ڈی اے نے مکمل اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ