عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

165

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس یوم آزادی کی تعطیل کے بعد طلب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست کو وزراتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان کے حلف اٹھانے کی 18 اگست تاریخ مقرر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کے گرینڈ الائنس نے عمران خان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو وزراتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اور متحدہ مجلس عمل نے مولانا اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کیاہے۔

واضح رہےکہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں حاصل ہے جس کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کے لیے اس کی اتحادی جماعتوں میں ایم کیوایم، بی این پی (مینگل)، بی اے پی اور مسلم لیگ (ق) شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ