طالبان کا غزنی شہر پر بڑا حملہ،فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں

111

افغان سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے طالبان نے جنوب مغربی شہر غزنی پر دھاوا بول دیا ہے اور اس شہر میں شدید لڑائی کی خبروں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی فوج حملہ آوروں کو پسپا کرنے کی کوشش میں ہے اور اس وقت پورے شہر میں خوف و ہراس ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کے علاوہ کئی شہریوں کے مکانات بھی مارٹر گولوں کی زد میں ہیں۔

 نوری کے مطابق غزنی شہر کی گلیوں میں طالبان حملہ آوروں کی لاشیں کئی جگہ پڑی ہوئی ہیں۔ صوبائی پولیس کے سربراہ کے مطابق طالبان نے یہ حملہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ