دس لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

82

سعودی عرب میں  فضائی ، بری اور بحری راستوں کے ذریعے 1057880 عازمین ِ حج پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے پاسپورٹس کے مطابق یہ تعداد گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران حجازِ مقدس پہنچنے والے عازمینِ حج کے مقابلے میں سات فی صد زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق فضائی سفر کرکے سعودی عرب آنے والے عازمین حج کی تعداد 998111 ہے.برّی ذرائع سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 45 515 ہے اور 10554 عازمین بحری سفر کرکے آئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ