پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ کیلیے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا 

31

لاہور(جسارت نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2018-19کے لئے 33 قومی کرکٹر ز کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا محمد حٖفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی ۔کیٹیگری اے میں6 کرکٹرز ،کیٹیگری بی میں6 کرکٹرز ،کیٹیگری سی میں 9کرکٹرز ،کیٹیگری ڈی میں 5 کرکٹرز اور کیٹیگری ای میں7 کرکٹرز شامل ہیں ۔پی سی بی کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں چیف سلیکٹر انضمام الحق ،ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون الرشید اور ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر شامل تھے جنھوں نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس ،فٹنس اور ڈسپلن کا جائزہ لینے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت کے بعد چیئرمین پی سی بی سے منظوری کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ۔پی سی بی اور کھلاڑیوں کے مابین آئندہ 3سال کے لئے کھلاڑیوں کے لئے نیا فنانشل فارمولہ بنایا گیا ۔کھلاڑیوں کی نمائندگی کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک نے کی ۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کی ہر کیٹیگری میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں 25سے 30فیصد کا اضافہ کیا جبکہ کھلاڑیوں کی میچ فیس میں 20فیصد اضافہ کیا گیا ۔ ڈومیسٹک سرکٹ میں پرفارمنس دینے والے اور ایمرجنگ کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک نئی کیٹیگری ای کو بھی متعارف کروایا گیاکیٹیگری اے میں 6 کرکٹرز اظہر علی ،شعیب ملک ،سرفراز احمد ،یاسر شاہ ،بابر اعظم اور محمد عامر شامل ہیں ۔کیٹیگری بی میں 6 کرکٹرز محمد حفیظ ،فہیم اشرف ،اسد شفیق ،حسن علی ،فخر زمان ،شاداب خان ،کیٹگری سی میں 9 کرکٹرز محمد عباس ،وہاب ریاض ،جنید خان ،حارث سہیل ،امام الحق ،محمد نواز ،عثمان خان شنواری ،شان مسعود ،عماد وسیم ،کیٹیگری ڈی میں 5 کرکٹرز رمان رئیس ،آصف علی ،راحت علی ،عثمان صلاح الدین، حسین طلعت شامل ہیں جبکہ کیٹیگری ای میں 7 کرکٹرز بلال آصف ،سعد علی ،محمد رضوان ،شاہین شاہ آفریدی ،صاحبزادہ فرحان ،عمید آصف اور میر حمزہ شامل ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ