حکومت کا ایجنڈا عمران خان  سیٹ کرینگے، شفقت محمود

49

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کا ایجنڈا عمران خان سیٹ کرینگے، ہمارا ہدف مختصر کابینہ ہے، پی ٹی آئی حکومت کفایت شعاری پر توجہ دے گی، شاہی خرچے نہیں ہونگے۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب لوگ عمران خان کے نظریے، ایجنڈے اور سوچ کی وجہ سے پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور وہ تحریک انصاف کے ایجنڈے کو فالو کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا عمران خان سیٹ کرینگے۔ پی ٹی آئی کا منشور نیا پاکستان بنانے کا ہے اور ہم سب مل کر اس پر عملدرآمد کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ