کوئٹہ ، نا قص ادویہ سازی میں ملوث 5 افراد کے نا قابل ضمانت وارنٹ

124
کوئٹہ ، نا قص ادویہ سازی میں ملوث 5 افراد کے نا قابل ضمانت وارنٹ
کوئٹہ ، نا قص ادویہ سازی میں ملوث 5 افراد کے نا قابل ضمانت وارنٹ

کوئٹہ (آئی این پی) ڈرگ کورٹ کوئٹہ بلوچستان کے چیئرمین مہتہ راجیش ناتھ کوہلی اور ممبر ارسلاء خان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو حکم د یا ہے کہ وہ غیر معیاری ادویات سازی اور اس کی خریدو فروخت میں ملوث میسن نیچرل پیتھک فارما سیوٹیکل کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کا ادویات سازی کا لائسنس منسو خ کرکے عدالت کو آگاہ کرے، عدالت نے مذکورہ کمپنی کے محمد انور، میڈی مارکر کمپنی کے عبدالشکور اور سٹی مارکیٹنگ کے توفیق احمد اور جاوید سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بھی احکامات دے دیے۔ جمعرات کے روز ڈرگ کورٹ کوئٹہ بلوچستان کے روبرو غیر معیاری ادویات سازی اور بغیر لائسنس اس کی خریدو فروخت سمیت دیگر کے مقدمات میں نامزد ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹور مالکان کیخلاف دائر مقدمات کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے میسن نیچرل پیتھک کمپنی کیخلاف دائر 4 کیسز کی سماعت کی، تاہم کیسز میں نامزد ملزم محمد انور عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو حکم دیا کہ وہ مذکورہ کمپنی کا لائسنس منسوخ کرکے عدالت کو آگاہ کرے۔ عدالت نے میڈی مارکر ادویہ ساز کمپنی کے عبدالشکور سمیت ایک اور ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تاہم کمپنی کی جانب سے نامزد ملزم محمد علی شیخ عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ ڈرگ کورٹ نے ملزمان توفیق احمد اور جاوید کے بھی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔ جمعرات کے روز متعدد میڈیکل اسٹورز مالکان کیخلاف دائر مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ