صحافی کامران عزیزکے انتقال پر  صوبائی وزیر اطلاعات کی تعزیت

35

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نگراں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ جمیل یوسف ،سیکرٹری اطلاعات قاضی شاہد پرویز اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں نے مقامی اخبار کے صحافی کامران عزیز کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ