آئی ٹی سی این18 ویں بین القوامی نمائش میں اس سال مزید جدت آئے گی, عمران بتاڈا

133

کراچی  : انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے  انفارمیشن ٹیکنالوجی کی  اٹھارویں بین القوامی  آئی ٹی سی این نمائش میں معلومات کے تبادلے کا شراکتی معاہدہ کرلیا۔  سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، آئی بی اے کے ڈائریکٹرعمران بتاڈا نے کہا ہے

کہ ای کارمس گیٹ وے کے ساتھ اشتراک سے آئی بی اے مسلسل تین سال سے آئی ٹی سی این نمائش معلومات کے تبادلے پر تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں بین القوامی نمائش میں اس سال مزید جدت آئے گی۔ عمران بتاڈا نے کہا ہے کہ بین القوامی سطح پر آئی ٹی شعبے کی انقلابی تبدیلیوں کے موضوعات پر آئی ٹی سی این نمائش میں دو اہم کانفنسسز منعقد کی جارہی ہیں جن میں ملک بھر کے ماہرین اپنے تجربات بیان کریں گے۔ ای کارمس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام نے آئی بی اے کے تعاون اور شراکتی معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر میں منعقد ہونے والی سہہ روزہ اٹھارویں بین القوامی نمائش آئی ٹی سی این میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال غیر ملکی سرمایہ کاروں اور وفود کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

عمیر نظام نے کہا ہے کہ25 ستمبر سے شروع ہونے والی  18 ویں تین روزہ بین القوامی نمائش آئی ٹی سی این میں اس سال 25 ممالک کے 150 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال مقامی اور بیرون ممالک کے چھے سو سے زائد آئی ٹی برانڈز انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے کی توجہ کا مرکز بنیں گے رواں سال ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ سال 17 ویں آئی ٹی سی این نمائش میں 10 کروڑ امریکی ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com