نواب شاہ، انسداد دہشت گردی عدالت سے اسماعیل ڈاہری کی ضمانت مسترد

130

نواب شاہ (رپورٹ: عامر شیخ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صوبائی مشیر و پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل ڈاھری کی ضمانت مسترد کردی، عدالت نے اسماعیل ڈاھری کو جیل بھجوا دیا ،سماعت9اگست تک ملتوی، رینجرز نے اسماعیل ڈاھری کے گھر پر چھاپا مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عنایت علی میمن نے آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاھری کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اس سلسلے میں واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے گزشتہ ماہ دولت پور میں اسماعیل ڈاھری کے گھر پر چھاپا مارکر بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی تھیں جن میں اینٹی ائر کرافٹ گن بھی شامل تھی۔ اسماعیل ڈاھری کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے اسماعیل ڈاھری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عنایت علی میمن نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہوں جیل بھجوا دیا سماعت 9اگست تک ملتوی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ