پاک۔امریکاالومنائی تنظیم کادس سالہ یوم تاسیس پر جشن

148

اسلا م آباد : امریکی حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے تبادلہ پروگراموں کے ۷۰۰ سے زیادہ سابق شرکاء نے آج اسلام آباد میں پاکستان ۔یو ایس الومنائی نیٹ ورک ( پی یو اے این ) کے دسویں یوم تاسیس میں شرکت کی ۔تقریب میں تنظیم کےارکان کیاُن کے علاقوں میں فلاح و بہبود کی خدمات کا بھی اعتراف کیاگیا۔ امریکی حکومت کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے سیاست دانوں، اسکالرز، صحافی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ طالبعلموں نے بھی تقریب میں شرکت کر کےالومنائی تنظیم کے قیام کادس سال جشن منایا اور اپنے تجربات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ، پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
unnamed (1)
امریکی ناظم الامور جان ہوور نے اِس موقع پر یوم تاسیس کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک۔امریکہ تعلقا ت کا اہم ترین پہلو عوام ہیں اور تقریب میں موجود الومنائی جیسے افراد ہی مستقبل میں ملکی قیادت سنبھال کر محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کریں گے۔

الومنائی کے علاقائی صدر سید علی حماد نے شرکاء پر تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور امریکہ میں حاصل کیے گئے علم کو پاکستان بھر میں پھیلانے پرزور دیا۔ گزشتہ سال کے دوران الومنائی گروپ کے ارکان نے سماجی بہبود کی درجنوں سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہوئے تعلیم، لیڈرشپ کی تربیت، انسدادِ منشادت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میںفعال کردار ادا کیا۔

حکومت ِ امریکہ پاکستانی شہریوں کے امریکہ میں حصول تعلیم پر سالانہ چار ارب ۸۰ کروڑ روپے خرچ کرتی ہے۔ لگ بھگ ۱،۰۰۰ سے زائد پاکستانی ہر سال ہائی اسکول، انڈر گریجوئٹ، گریجوئٹ اور پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ پی یو اے این کے اس وقت ۲۵،۰۰۰ سے زیادہ ارکان ہیں اور ۲۰۰۸ ء میں الومنائی نیٹ ورک کے آغاز سے اب تک امریکہ نے پاکستانی طالبعلوں کو ۱۸،۰۰۰ سے زیادہ تعلیمی وظائف فراہم کئے ہیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com