مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،حملہ آور بھی ماراگیا

85

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ماراگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ عبداللہ اسٹریٹ کے رہائشی راز محمد ولد باز محمد ترین کو قتل کردیا۔پولیس نے حملہ آور کی لاش چھیپا کے حوالے کردی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ