طورخم بارڈر پر افغانستان کو اسلحہ کی ا سمگلنگ کی کوشش ناکام 

58
طورخم: سیکورٹی اہلکار پاک افغان سرحد سے اسمگل کیا جانے والا اسلحہ میڈیا کو دکھا رہے ہیں
طورخم: سیکورٹی اہلکار پاک افغان سرحد سے اسمگل کیا جانے والا اسلحہ میڈیا کو دکھا رہے ہیں

لنڈی کوتل (اے پی پی)پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان کو اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑکر ڈرائیورگرفتارکر لیا گیا پولیٹیکل نائب تحصیلدار شکیل برکی کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر کاروائی کر تے ہوئے جماعتگی کے مقام پر گاڑی نمبر 2191 KAB.کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ جن میں 72 کلاشنکوف، 266 پستول اور 4000 ہزار کارتوس برآمد کر لیے گئے نائب تحصیلدار طورخم نے نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہو ئے کہا کہ دن 12 بجے خفیہ اطلاع ملی جس پر عمل کر تے ہوئے بھاری خاصہ دار فورس کے ہمراہ ناکہ بندی کی گئی اور جماعتگی کے قریب کامیاب کارروائی کر تے ہو ئے گاڑی کو ڈرائیور سمیت گرفتار کرلیا گیاڈرائیور عبدالقیوم صافی سکنہ لغمان افغانستان سے موبائل اور پاسپورٹ قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل نیاز محمد کی ہدایات پر پاک افغان بارڈر طورخم پر سیکورٹی کو سخت کر دیاگیاور ہر آنے اور جانے والے شخص کی سخت چیکنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ