جمہوریہ وسطی افریقا میں سیکورٹی کمپنی کی تفتیش کرنے والے 3 روسی صحافی قتل

46

بنگوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ وسطی افریقا میں روس کی ایک نجی سیکورٹی کمپنی کی سرگرمیوں کی تفتیش کرنے والے 3 صحافی قتل کر دیے گئے۔ ہلاک ہونے والے تینوں صحافی سیکورٹی کمپنی کے کریملن حکام کے ساتھ تعلقات کی تفتیش کررہے تھے۔ روسی ملٹری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بنگوئی سے 112 کلومیٹر دور تینوں صحافیوں کو تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتارد گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں صحافیوں کے پاس سے پریس کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ واقعے میں کون ملوث ہوسکتا ہے ، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ