ٹیم کی فتح کے لیے بھرپور جان لڑاتا ہوں، محمد عرفان

71

لاہور(جسارت نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عرفان جنھیں فاسٹ بولر جنید کی جگہ کیریبین لیگ کی ٹیم باربا ڈوس میں شامل کیا گیا ہے کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں بھرپور پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ وہ ٹیم کی جیت کے لئے بھرپو ر جان لڑاتے ہیں، کسی میچ کو آسان نہیں لیتے اور کیریبین لیگ کی ٹیم میں شامل کرکے ان پر جو اعتماد کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ واضح رہے کہ کیریبین پریمیئر لیگ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے کیریبین میں شروع ہوگی جس کے انعقاد کے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کے پیش نظر جنید خان نے کیریبین پریمئر لیگ کیلئے عدم دستیابی ظاہر کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ