اسٹاک مارکیٹ کے مالی اعلانات

123

 آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ 

کراچی : 30 جون 2018ء کو ختم ہونیوالے مالی سال کیلئے آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے اپنے حصہ داروں کیلئے 85 فیصد کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز آئی سی آئی پاکستان نے مالی سال کے دوران کمپنی کو حاصل ہونے والے خالص منافع کے پیش نظر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 8.5 روپے یعنی 85 فیصد کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی آئی پاکستان قابل ازیں اپنے حصہ داروں کیلئے 10 روپے کے ہر ایک شیئر پر 80فیصد یعنی 8 روپے کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کر چکی ہے۔

 آرکروما پاکستان لمیٹڈ
کراچی :مالی سال 2018ء کے ابتدائی 9ماہ کے دوران آرکروما پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مالی سال 2018ء کے پہلے 9ماہ کے دوران 1037 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا جبکہ مالی سال 2017ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 1268 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح منافع میں 18فیصد کی کمی کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 37.17 روپے کے مقابلہ میں 30.41روپے فی حصص تک کم ہوگئی ہے۔

گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ 
کراچی : گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (جی اے ڈی ٹی) نے مالی سال 2018ء کے دوران 47 فیصد زائد بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2018ء کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 1185 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ء کے دوران کمپنی نے 807 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔رپورٹ کے مطابق بعد از ٹیکس منافع میں 47 فیصد کے نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں جی اے ڈی ٹی کی فی حصص آمدن 28.79 روپے کے مقابلہ میں 42.29 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

 اٹلس ہنڈا لمیٹڈ
کراچی :رواں سال 2018ء کی پہلی ششماہی میں اٹلس ہنڈا لمیٹڈ (اے ٹی ایل ایچ) کے خالص منافع میں 8.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں سال جنوری تا جون 2018ء کے دوران کمپنی کو 1195 ملین روپے کا خالص نفع حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص نفع 1100 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔کمپنی کے خالص منافع میں 8.6 فیصد کے اضافہ سے فی حصص آمدن بھی 10.64 روپے کے مقابلہ میں 11.55 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com