پاکستان جونیئر والی بال ٹیم وطن واپسی پر شاندار استقبال 

64
بنوں: پاکستان جونیئر والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیاجارہاہے
بنوں: پاکستان جونیئر والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیاجارہاہے

بنوں (جسارت نیوز )پاکستان جونیئر والی بال ٹیم ایشین چمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ،ٹیم میں شامل بنوں کے 4 کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بحرین اور ایران میں ایشین جونیئر چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی ٹیم نے بھی حصہ لیا، چمپئن شپ میں کل 23 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی، پاکستان نے 14 ویں پوزیشن حاصل کر لی ۔وطن آپس آ نے پر بنوں کے4 کھلاڑیوں ولید ، اسحا ق، احمد ،احمد مصطفی اور کھلاڑی زرناب کا خیبر پختونخوا ولی بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری لائق خان ، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری شاد محمد خان ، ضلعی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نظام الحق خان ، اسرار خان ، حیدر زمان ،ذیشان ، اکبر نیاز ، برکت علی ، ماسٹر ریاض خان ، اکبر نیاز و دیگر نے شاندار استقبال کیا کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ہار اور میڈیل پہنا ئے گئے اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ