برلن میں صحافیوں کےلئے شیلڈز، جسارت کے مطیع اللہ کو بھی ایوارڈ پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ کی دسویں سالگرہ کی تقریب کی جھلکیاں 

56

پاکستان جرمن پریس کلب کا قیام2008 میں عمل میں آیا تھا اس سال اس کے قیام کی دسویں سالگرہ تھی ۔ پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ صاحب نے اپنے سینئرز صحافی ساتھیوں کی مشاورت سے اس موقع پر بانی پریس کلب شیخ مظفر الحسن کی خدمات کا یاد کرنے اور ان کے ساتھی رفقاء و دیگر صحافیوں کو یادگاری شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دینے کا فیصلہ کیا ۔ پروگرام کے مطابق مورخہ 22 جولائی بروز اتوار ایک سادہ لیکن پروقار تقریب R252sselsheim کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی جناب ندیم احمد قونصل جنرل فرینکفرٹ پاکستان تھے ان کے ساتھ تشریف لانے والوں میں اشعر شہزاد ڈپٹی قونصلر جنرل، فواد انور بھٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمیگریشن بھی شامل تھے تقریب میں پاکستان جرمن پریس کلب کی طرف سے درج ذیل سینئرز صحافیوں اور ساتھیوں کو ان کی صحافتی اور کمیونٹی خدمات پر شیلڈز اور تعریفی سرٹیفیکٹس سے نوازا گیا۔ انعامات لینے والوں کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں پریس کلب کے بانی صدرشیخ مظفر الحسن کے بیٹے بلال شیخ کو ان کے والد کی صحافتی اور کمیونٹی خدمات پر شیلڈ دی گئی، شیخ منیر احمد، محمد رفیق اور وجیہہ الحسن جعفری کو ان کی کمیونٹی خدمات پر اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا، برلن سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی و پاکستان پریس کلب برلن کے صدر ظہور احمد کو صحافت میں بہترین کارکردگی پر شیلڈ اور2016,17 کا بہترین پبلشنگ ایوارڈ دیا گیا۔ لوکل میڈیا کی نمائندگی میں شان پاکستان کو ایوارڈ دیا گیا جو چیف ایڈیٹر نذر حسین نے وصول کیا انہی کو پینتیس سالہ صحافتی خدمات پر بھی اعزازی شیلڈ دی گئی۔ سید رضوان کو بانی ممبر اور صحافتی خدمات پر اعزازی شیلڈ دی گئی، عطالراحمن اشرف کو صحافتی خدمات اور کالم نگاری پر شیلڈ و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا شجاعت حسین زیدی کو صحافتی خدمات بہترین الیکٹرانک میڈیا رپورٹنگ کرنے پر شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا گیا، منور علی شاہد نمائندہ مشرق لاہور کو صحافتی خدمات اور بہترین رپورٹنگ پرنٹ میڈیا کے لئے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیا گیا، مطیع اللہ خان کوصحافتی خدمات اور بہترین رپورٹنگ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ محترمہ رابعہ جنجوعہ اور اظہر کیانی کو سوشل میڈیا رپورٹنگ گولڈن مائک اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، نظام الدین چشتی کو پریس کی خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا اسی طرح پریس کلب کے ممبر سید محسن رضا کو بھی صحافتی و ملکی خدمات پر شیلڈ دی گئی علاوہ ازیں پاکستانی قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصلر اشعر شہزاد کو ان کے ٹرانسفر ہونے پر پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ کی طرف سے خصوصی شیلڈ دی گئی اور ان کے کام کو سراہا گیا، اسی طرح ندیم احمد قونصل جنرل کو بھی صدر پریس کلب کی طرف سے پریس کلب کی ڈائری دی گئی جبکہ شان پاکستان کے چیف ایڈیٹر نذر حسین کی جانب سے پریس کلب کے ہر دلعزیز صدر سلیم پرویز بٹ کو بھی ان کی شب و روز کی صحافت پر خصوصی شیلڈ دی گئی پاکستانی کھانوں کے ساتھ تمام معززین شرکائے تقریب کو ڈنر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ