شعیب اختر کی عمران خان سے ملاقات

114

اسلام آباد(جسار ت نیوز)سابق قومی فاسٹ بولرشعیب اختر نے پاکستانی قوم اور تحریک انصاف کے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے بہت سے پاکستانیوں نے عمران خان کو تگڑا چیلنج دیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے پی ٹی آئی کی فتح کے بعد چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، اور انہیں مبارکباد پیش کی۔میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی قوم اور تحریک انصاف کے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے، بہت سے پاکستانیوں نے تحریک انصاف کو تگڑا چیلنج دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ