بھارت: ٹیپو سلطان کے 1000 راکٹوں اور گولوں کا ذخیرہ برآمد

163
بنگلور: ماہرین کنویں کی کھدائی کے دوران برآمد ہونے والا ٹیپو سلطان شہید کا گولہ بارود دیکھ رہے ہیں‘ چھوٹی تصویر (دائیں)عظیم حکمراں کے ایجاد کردہ میزائل کی ہے
بنگلور: ماہرین کنویں کی کھدائی کے دوران برآمد ہونے والا ٹیپو سلطان شہید کا گولہ بارود دیکھ رہے ہیں‘ چھوٹی تصویر (دائیں)عظیم حکمراں کے ایجاد کردہ میزائل کی ہے

بنگلور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں شیر میسور ٹیپو سلطان کے راکٹوں کا ذخیرہ برآمد ہوا۔ ریاستی محکمہ آثارقدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرآرشی جیش واڑانایاکا کے مطابق ضلع شیموگا میں ایک کنویں کی کھدائی کے دوران ہزار سے زائد راکٹ اور گولے برآمد ہوئے، جو ٹیپو سلطان نے جنگوں کے لیے ذخیرہ کر رکھے تھے۔ ٹیپوسلطان نے برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کیخلاف کئی جنگیں جیتی۔ وہ 1799ء میں برطانیہ کے ساتھ چوتھی جنگ میں شہید ہوئے تھے۔ مقامی سطح پر انہیں راکٹ کی تیاری کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ کرناٹک سے برآمد ہونے والے راکٹ 23 سے 26 سینٹی میٹر لمبے ہیں جنہیں شیموگا کے عجائب گھر میں نمایش کے لیے رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ علاقہ ٹیپو سلطان کے قلعے کاحصہ رہا ہے۔
ٹیپو سلطان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ