جاپان: اولمپکس کے مسلمان شائقین کے لیے موبائل مسجد تیار

84
ٹوکیو: اولمپکس مقابلوں کی مناسبت سے تیار کی گئی موبائل مسجد کا افتتاح کیا جارہا ہے
ٹوکیو: اولمپکس مقابلوں کی مناسبت سے تیار کی گئی موبائل مسجد کا افتتاح کیا جارہا ہے

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکام نے اولمپکس 2020 ء کی میزبانی کے دوران مسلمانوں کے لیے موبائل مسجد متعارف کرادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹوکیو اسپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمپنی کی جانب سے یاسو پروجیکٹ کے تحت ایک مسجد بنائی گئی ہے، جس میں مسلمان نماز اداکرسکیں گے۔موبائل مسجد ہر اس جگہ جا سکے گی، جہاں اولمپکس کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔یاسو پروجیکٹ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ جاپان میں 2 لاکھ مسلمان آباد ہیں اور موبائل مسجد کو بنانے کا مقصد مسلمانوں میں اچھی میزبانی کا احساس پید ا کرنا ہے۔ یہ مسجد یک ٹرک نما ہے، جس کا سائز 48 اسکوائر میٹر ہے۔ اس میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں، جب کہ نمازیوں کی سہولت کے لیے وضو کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔پروجیکٹ انتظامیہ کے مطابق فی الحال موبائل مسجد کو انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جب کہ مستقبل میں موبائل مسجد کو دیگر تقریبات کے دوران بھی فراہم کیا جائے گا، تاکہ مذہبی فاصلوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔سی ای او کا مزید کہنا تھا انڈونیشا، ملائیشیا، افریقا اور مشرقی وسطی جیسے ممالک کے پناہ گزین مسجد کو امن پھیلانے کے لیے استعمال کریں گے۔
جاپان /موبائل مسجد

Print Friendly, PDF & Email
حصہ