بھارت میں بس کو حادثہ 33مسافر ہلاک‘ صرف ایک بچ سکا

52
مہاراشٹر: بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد سفر سے قبل گروپ فوٹو بنوا رہے ہیں
مہاراشٹر: بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد سفر سے قبل گروپ فوٹو بنوا رہے ہیں

ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں ایک بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں33افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے مہاراشٹر کے پہاڑی ضلع رائے گڑھ کے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ بس پرکل 34مسافر سوار تھے، جب کہ ایک مسافر نے گرتی بس میں سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ بس پر ریاستی زرعی یونیورسٹی کے ملازمین نجی طور پر تفریح کے لیے پہاڑی مقام کی طرف جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق بچ جانے والے شخص نے بعد ازاں دیپالی زرعی یونیورسٹی کو حادثے کے بارے میں اطلاع دی۔
بھارت /بس حادثہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ