این اے 73: ووٹوں کی دوبارہ گنتی، خواجہ آصف کامیاب رہے

282

سیالکوٹ: این اے 73 سیالکوٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کامیاب جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار ناکام رہے۔

خواجہ محمد آصف نے دوبارہ گنتی کے نتیجہ میں ایک لاکھ 17 ہزار دو ووٹ حاصل کیے جبکہ عثمان ڈار نے ایک لاکھ 15 ہزار 596 ووٹ حاصل کیے۔
خواجہ محمد آصف 1406 ووٹوں سے فاتح قرار پائے ہیں۔

دوبارہ گنتی میں عثمان ڈار کے 125 جبکہ خواجہ آصف کے 45 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔

عثمان ڈار ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں اور وہ الیکش نکمیشن آف پاکستان میں نظرثانی کی اپیل دائر کرینگے۔ اپیل کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

عثمان ڈار پہلے خواجہ آصف سے 1493 ووٹوں سے ہارے تھے اور دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے بعد 1406 ووٹوں سے ہار گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ