کیلیفورنیا: جنگل کی آگ آبادی تک پہنچ گئی،2 افراد ہلاک

156

کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں جنگل کی آگ نے رہائشی علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، درجنوں گھر جل کرراکھ ہو گئے، آگ بجھانے کی کوشش میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

کیلی فورنیا میں جنگل کی آگ پر ابھی تک قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث 17ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جل کرراکھ ہو گیا، درجنوں گھر بھی آگ کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ آگ بجھانے کی کوشش میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

شمالی کیلیفورنیا میں آگ معروف یوسمائت نیشنل پارک کے نزدیک لگی جسے تین اگست تک بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب  حکام نے آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے، کیلی فورنیا کے گورنر جیری براؤن نے آگ سے متاثرہ حصوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ