کراچی میں جشن آزادی کی تیاریوں کا آغاز

230

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ 14اگست کو ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے چھوٹے بڑے سبھی نے بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔

پرنٹنگ پریس پر جھنڈیوں کی چھپائی کا کام عروج پر، شہر میں جگہ جگہ اسٹالز قائم، رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گیا،اگست کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی کراچی کے شہری جشن آزادی کو ملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے نکل آئے ہیں۔

پرنٹنگ پریس میں جھنڈیوں کی چھپائی کا کام عروج پر پہنچ گیا ہے جبکہ شہر میں جگہ جگہ اسٹالز سجنے کے ساتھ بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے ہیں۔ 

وطن عزیز پاکستان کا 71 واں یوم آزادی منانے کے لیے شہر قائد میں جشن آزادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، پرنٹنگ پریس میں سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں تیار ہونے کے بعد ہول سیل مارکیٹوں میں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے اسٹالز قائم ہوگئے ہیں،

اسٹا لز پر مختلف سائز کے پاکستانی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، کیپ، سر پر باندھنے والی پٹیاں، پاکستانی پرچم کے ڈیزائن سے آراستہ ٹی شرٹ، ایک سال سے 7 سال تک کے بچوں کے پاکستانی پرچم والے سوٹس اور گھروں کو سجانے کے لیے ایل ای ڈی لائٹس بڑی تعداد میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ 

ان اسٹالوں پر کپڑے اور پلاسٹک کے چھوٹے پرچموں، کیپ اور بچوں کے پاکستانی پرچم والے ڈیزائن پر مبنی کپڑوں اور ٹی شرٹس زیادہ مقبول ہیں۔ بچوں میں سادہ اور فینسی بیجز زیادہ پسند کیے جاتے ہیں جن کی قیمت 20 روپے سے 60 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

بچے ہوں یا بڑے سب ہی آزادی کی خوشیاں منانے کو بے تاب نظرآتے ہیں، بچے جھنڈیوں سے گھر سجانے کے لیے ابھی سے خریداری کررہے ہیں،شہری کہتے ہیں کہ آزادی کا جشن پوری قوم مل کر منائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email