یورپ کے ساتھ تجارتی مسائل کم از کرنے کا امریکی اعلان

53
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سربراہ یورپی کمیشن ژینس کلاڈ ینکر پریس کانفرنس کررہے ہیں
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سربراہ یورپی کمیشن ژینس کلاڈ ینکر پریس کانفرنس کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی شعبے میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ نے یورپ کے ساتھ تجارت کے حوالے سے نرمی دکھانے کا اعلان یورپی کمیشن کے سربراہ ژینس کلاڈینکر سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے باہمی ’تجارتی مسائل‘ کم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے کسٹم اور غیر کسٹم اشیا کے لین دین میں حائل بعض رکاوٹیں دور کرنے اور گاڑیوں کے سوا دیگر مصنوعات کی تجارت پر سبسڈی صفر تک کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تجارتی شعبے میں حائل رکاوٹیں مزید کم کریں گے تاکہ کیمیکل، سروسز،ادویات، طبی مصنوعات اور سویا بین کی تجارت آسان بنائی جا سکے۔ قبل ازیں ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپ کمیشن کے سربراہ ژینس کلاڈینکر نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں طرف کی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کی شرح کم کرنے اور امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی کشیدگی دور کرنے پر بات چیت کی تھی۔ اس موقع پر کلاڈینکر نے بتایا کہ جب تک اس موضوع پر مذاکرات جاری رہیں گے نئے ٹیکس عائد نہیں کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے اسے آزادئ تجارت کے حوالے سے ایک بڑا دن اور یورپی یونین سے تعلقات کے تناظر میں ایک نیا دور قرار دیا۔
یورپ ؍ امریکا ؍ تجارت

Print Friendly, PDF & Email
حصہ