آفاق احمد کا ایم کیو ایم حقیقی کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان

342

مہاجر قومی مومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

آفاق احمد کا مہاجر قومی مومنٹ کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کو اب نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کارکنوں کے اصرار کے باوجود اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں فیصلے تبدیل کرنے والا فرد نہیں ہوں۔

آفاق احمد نے کارکن کی حیثیت سے آخری سانس تک ایم کیو ایم حقیقی کے لیے جدوجہد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنان منیجنگ کمیٹی بنائیں اور پارٹی کو دوبارہ مضبوط کریں۔

خیال رہے کہ مہاجر قومی مومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 سے انتخاب لڑ رہے تھے تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے

این اے 240 سے ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان 61165 ووٹ لے کر کامیاب رہے جب کہ آفاق احمد 14376 ووٹ حاصل کر سکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ