تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی گورنرز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع

337

تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے گورنرز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے حکومت سنبھالتے ہی سندھ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ(ن)کے رہنما ؤں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ملک رفیق رجوانہ، سندھ میں محمد زبیر جب کہ خیبر پختونخوا میں اقبال ظفر جھگڑا صوبائی گورنر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جب کہ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ