این اے 190 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ذوالفقار کھوسہ کی جیت شکست میں تبدیل ہوگئی

835

این اے 190ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار ذوالفقار کھوسہ کی جیت شکست میں تبدیل ہوگئی، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 190ڈیرہ غازی خان کا نیا نتیجہ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ذوالفقار کھوسہ کی جیت شکست میں تبدیل ہوگئی۔ ذوالفقار کھوسہ نے 71964 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار امجد فاروق 72ہزار 189 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آگئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ